ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں کے ایس آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ایک اسکوٹر سوار ہوا ہلاک

منگلورو میں کے ایس آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ایک اسکوٹر سوار ہوا ہلاک

Sun, 08 Dec 2019 13:16:49    S.O. News Service

منگلورو8/دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو کے اڈیار کے قریب کے ایس آر ٹی سی بس اور اسکوٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے اسکوٹر سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہلوک کی شناخت اڈّور کے رہنے والے عبدالحمید(50سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج صبح آرکولا میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد عبدالحمید اپنے گھر لوٹ رہا تھا جب اس کے اسکوٹرکو بی سی روڈ سے منگلورو کی طرف جانے والی بس نے پیچھے سے ٹکرماردی۔ٹکراؤ کی شدت سے  عبدالحمید اچھل کر سڑک پر گر گیا اور بس کے ٹائر کے نیچے کچل جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

منگلورو ساؤتھ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: